Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل نے پیر سے یہودی آبادکاری دوبارہ شروع کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا

palestine_foundation_pakistan_settlement6

اسرائیل کے کثیر الاشاعت عبرانی رونامے “ہارٹز” نے انکشاف کیا ہے کہ بنجمن نیتن یاہو کی حکومت اور یہودی آباد کاروں نے پیرکے روز سے مقبوضہ مغربی کنارے میں بستیوں کی جزوی تعمیر پرعائد پابندی کے ختم ہوتےہی متعدد تعمیراتی منصوبے ازسر نو شروع کرنے کا پلان تیار کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں امریکا نے امسال 26 ستمبر تک مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر پر اتفاق کیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت اور نجی یہودی تعمیراتی کمپنیوں نے فوری طور پر مختلف شہروں میں موجود 120 یہودی کالونیوں میں 02 ہزار سے 2200 مکانات تعمیر کیے جائیں گے۔ تعمیرات کے یہ منصوبے جلد ازجلد مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت نے ٹھیکیداروں کو تعمیرات کے پرمٹ پہلے ہی جاری کر دیے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوری طور پر جن تعمیراتی منصوبے اپنی نوعیت کے”چھوٹے” منصوبے ہیں جہیں زیادہ سے زیادہ دو ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت کی طرف سے تعمیرات پروگرام کے باضابطہ اعلان سے قبل ہی کئی مقامات پر تعمیر شروع کر دی ہیں۔خیال رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل یہودی بستیوں کی تعمیر ایک ایسے وقت میں شروع کر رہا ہے جبکہ فلسطینی اتھارٹی اور صہیونی حکومت کے درمیان براہ راست مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مذاکرات جاری رکھنے کے سلسلہ میں امریکا اور عالمی برادری نے اسرائیل سے یہودی بستیوں کی تعمیر پرعائد پابندی میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جانب متنازعہ فلسطینی صدر محمود عباس جن کی آئینی مدت صدارت رواں سال کے آغاز سے ختم ہو چکی ہے نے اسرائیل سے یہودی بستیوں کی تعمیر کے معاملے پر موقف میں نرمی کا عندیہ دیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ اسرائیل نے تعمیرات جاری رکھیں تب بھی وہ راست بات چیت جاری رکھیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan