Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل نے پابندیوں کا دائرہ اب غیر ملکی فلسطین حمائتیوں تک وسیع کر دیا ہے: مغربی صحافی

jason-koutsoukis-an-australian-correspondent-for-the-age-newspaper آسٹریلین اخبا ر” ایج” کے نمائندے جیسن کاٹسو کس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے پابندیوں کادائرہ اب غیر ملکی فلسطین حمائتیوں تک وسیع کیا ہے کیونکہ بیرونی ممالک کے اداروں سے وابستہ کارکن فلسطینیوں کے ساتھ اسرائیلیوں کے ناروا سلوک کو دنیا کے سامنیبے نقاب کرتے ہیں۔ جیسن کاٹسو کس نے کہا کہ پچھلی اتوار کو اسرائیلی فورسز نے آسٹریلوی خاتون صحافی” بریجٹ چپل” کو بندوق کی نوک پر صبح طلوع آفتاب کے وقت اپنے کمرے سے چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔ جیسن نے کہا کہ گرفتاری کے بعد اسرائیلی آفیسر نے کہا کہ خاتون صحافی کو سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے لیکن بعد میں انہیں جب پتہ چلاکہ اسکے ویزا کی میعاد ختم ہو چکی ہے تو اسے امیگریشن حکام کے حوالے کیا گیا۔ آسٹریلین صحافی نے کہا کہ جنوری میں ” چیک ریپبلک” سے وابستہ ایک کارکن ” ایوا ناوا کوا “کو رام اللہ سے گرفتار کرکے ملک بدر کیا گیا۔ اسی طرح “چپل” اور ایک سپینی کارکن “جومارتی “کو گرفتار کرنے کے بعد جیوان جیل میں رکھا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ انہیں جلدی ملک بدر کیا جائیگا۔ تاہم ان کے وکلاء نے فوری طور پر اسرائیلی ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کی جس میں استدا کی گئی ہے کہ ان کے ویزوں کی میعاد بڑھا دی جائے۔عدالت میں حکومت کی طرف سے استغاثہ نے دعویٰ کیا کہ چپل اور جومارتی اسرائیل کے خلاف لوگوں کو مظاہرے اور احتجاج کرنے پر اکسا رہے ہیں۔ اسی دوران ایک مختلف واقعہ میں چشم دید گواہوں کے مطابق رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع گاوں نبی صالح اور دیر نظام میں اسرائیلی فورسز کی طرف سے آنسو گیس کے گولے پھینکنے سے درجنوں لوگ سانس کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے۔ چشم دید گواہوں کے مطابق یہ لوگ اپنی زراعتی زمینوں کی اسرائیلی فورسز کی طرف سے چھیننے کی کوششوں کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے۔ اور زمینوں کا دفاع کر رہے تھے۔ دیہاتی آنسو گیس کی شدت کے باوجود کھیتی باڑی کیلئے اپنی کھیتوں کو تیار کرنے کیلئے اپنی زمینوں پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے اور اس دوران اسرائیلی فورسز ان پر آنسو گیس کے گولے بھی پھینکتی رہی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan