Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل نے نابلس کے چار گاٶں کو صاف پانی کی فراہمی روک دی

palestine_foundation_pakistan_palestinian-child-water-crisis

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے چار دیہاتوں کی پانی کی پائپ لائنوں میں اچانک پانی کی فراہمی روک دی ہے جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی واٹر اتھارٹی نے اتوار کے روز نابلس کے مشرق میں چارد یہاتوں کی پائپ لائنوں میں 50 فیصد پانی کم کر دیا.اطلاعات کے مطابق شہریوں کو فراہم کردہ پانی کی مقدار پہلے ہی ناکافی تھی. جبکہ اس میں سے بھی پچاس فیصد کم کر کے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کیا گیا ہے. ادھر دوسری جانب نابلس کے فلسطینی میئر احمد دویکات نے اپنے ایک پریس بیان میں کہا کہ نابلس کے چار دیہاتوں روجیب،عزموط، سالم اور حطب کو یومیہ 5000 گیلن پانی فراہم کیا جاتا تھا جو اب کم کر2500 گیلن کر دیا گیا ہے. پانی کی کمی کےباعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. انہوں نے کہا کہ پانی کی مقدار میں اچانک کمی کی گئی ہے. اسرائیل کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی پیشگی نوٹس بھی نہیں دیا. دویکات نے بتایا ان چار دیہاتوں کی مجموعی آبادی 16 ہزار سے متجاوز ہے. زیادہ بلندی پر واقع مقامات پرشہریوں کو پچھلے تین ہفتوں سے پانی کی رسائی معطل تھی اور اب نچلے علاقوں میں بھی پانی کم کر دیا گیا ہے. خیال رہے کہ مغربی کنارے میں پانی کے بیشترذخائر اور چشموں پراسرائیل نے قبضہ کر رکھا ہے. فلسطینی آبادی والے شہروں کو فی 90 لیٹر ماہانہ پانی دیا جاتا ہے جبکہ انہی علاقوں میں یہودیوں کو فراہم کردہ پانی کی مقدار 250 لیٹر ہے. جبکہ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے ماہانہ فی کس پانی کی مقدار کم ازکم 150 لیٹر ضروری ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan