اسرائیل نے مغربی کنارے کے مختلف شہروں میں بڑی تعداد میں فوج تعینات کر دی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مغربی کنارے میں تعینات کی جانے والی فوج میں کمانڈوز اور ریزرو فوج کے دستے بھی شامل ہیں، جبکہ فوج کو ہنگامی بنیادوں پر تعینات کیا گیا ہے۔
دوسری جانب عبرانی اخبار”یدیعوت احرونوت” کے مطابق فوج کو جدید ترین گاڑیوں اور اسلحہ سے لیس رکھا گیا ہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی آفیشل ویب سائٹ پر جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں فوج کی تعیناتی کا مقصد کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنا ہے۔ فوجی رپورٹ کے مطابق فوج کو ایسی اطلاعات ملی تھیں جن میں انکشاف ہوا تھا کہ اردنی سرحد سے کسی بھی ممکنہ حملے کا خطرہ ہے جس کے تناظر میں فوج کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔
ادھر صحرائے نقب میں اسرائیلی فوج کے ٹریننگ سینٹر میں مستقل فوج کے ساتھ کام کرنے والی ریزرو فوج کی دس یونٹوں کے ہنگامی مشقیں بھی شروع کر دی ہیں