Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل نے مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کے سامنے پُل کی تعمیر شروع کر دی

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque56

مسجد اقصیٰ کی تعمیرومرمت اور تحفظ میں سرگرم تنظیم اقصیٰ فاٶنڈیشن وٹرسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی بلدیہ اور القدس کی ایگزیکٹو اتھارٹی نے مسجد اقصیٰ کے تاریخی دروازے باب المغاربہ کے سامنے ایک پُل کی تعمیر کا کام شروع کر دیا ہے. اس پل کی تعمیر کا مقصد یہودی آبادکاروں کی قبلہ اول تک رسائی اور یہودی فوج کے لیے اس مقدس مقام پر حملے کے لیے راہ ہموار کرنا ہے. اقصیٰ فاٶنڈیشن کی جانب سے جاری ایک تازہ بیان میں اسرائیل کے اس مذموم منصوبے کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں. بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے مراکشی دروازے کے سامنے پل کی تعمیر صہیونی عدالت کی طرف سے دیے گئے فیصلے کے بعد شروع کی گئی ہے. اسرائیلی عدالت نے چند روز قبل ایک مقدمے کی سماعت کے دوران مسجد اقصیٰ کے مراکشی دوازے اور مقام براق کے درمیان ایک پل کی تعمیر کی منظوری دی تھی. اس مقام پر پل کی تعمیر کے بعد یہودیوں کو براہ راست مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کا موقع ملے گا. بیان میں عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی عدالت کی طرف سے پل کی تعمیر کی اجازت ملنے کے بعد اسرائیلی بلدیہ نے تعمیرات کے لیے سامان کی فراہمی شروع کر دی ہے جبکہ پل کی تعمیر کے لیے سروے بھی شروع کیا گیا ہے. پل کی تعمیر کے لیے مجوزہ جگہ سے غیرضروری چیزیں ہٹا کر اسے خالی کیا گیا ہے. اقصیٰ فاٶنڈیشن نے اسرائیل کے اس مذموم منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے نہایت خطرناک قرار دیا ہے. بیان میں کہا گیا ہے کہ مراکشی دروازے اور مقام براق کے درمیان پل کی تعمیر کے نہایت تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے. فاٶنڈیشن نے پل کی تعمیر رکوانے کے لیے عالم اسلام سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے فلسطینی شہریوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ قابض صہیونی حکومت کے غاصبانہ اقدامات کے خلاف سخت احتجاج کریں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan