عرب لیگ نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے فلسطینی تعلیمی نظام کے خلاف مہم شروع کررکھی ہے – جس کا مقصد فلسطینی عوام کو تعلیم سے دور کرنا ہے-
عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری کے فلسطینی امور کے مشیر سفیر محمد صبیح نے یمن خبررساں ایجنسی کو بیان میں کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے تین شعبوں تعلیم ،صحت اور محنت کو ٹارگٹ کئے ہوئے ہے- وہ ان تینوں شعبوں کی ترقی میں فلسطینی عوام کے لیے رکاوٹیں پیدا کرتا ہے-
اسرائیلی حکومت فلسطینی طلبہ کو تعلیم حاصل کرنے کی بجائے کام کرنے کی طرف دھکیل رہی ہے- اسرائیلی حکومت بیت المقدس، غزہ کی پٹی اور پناہ گزین کیمپوں میں فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافے کے لئے مختلف طریقوں سے کام کر رہی ہے –