( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صہیونی حکام نے فلسطینی اہم شخصیات کو تحریک حماس سے تعلق کا الزام عائد کرتے ہوئے مقبوضہ بیت المقدس سے بے دخلی کے نوٹس جاری کردیے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز صہیونی انٹیلی جنس اداروں کی جانب سےچھان بین کے بعد دعویٰ کیا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی ماضی میں صہیونی جیلوں میں پابند سلاسل رہنے کے بعد رہائی پانے والے 4 فلسطینی شہری جن کے نام ناصر الھدمی، سلیم الجعبہ، ماجد الجعبہ اور یعقوب ابو عصب ہیں کا تعلق مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی اور بدترین مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس سے ہےاور یہ چاروں اہم شخصیات اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔
صہیونی خفیہ اداروں کی رپورٹ کے بعد اسرائیلی حکام کی جانب سے ان شہریوں کو حماس سے تعلق کےالزام میں ین سے چھ ماہ کے لیے شہر بدری کےنوٹس موصول ہوئے ہیں جس میں انہیں کہا گیا ہے کہ شہر چھوڑ دیں اور اس دوران وہ کسی انسانی حقوق کارکن یاسیاسی شخصیات سے کوئی رابطہ نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ صہیونی حکام کی جانب سے ان چاروں فلسطینی شخصیات پرالزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ القدس میں حماس کےمتحرک کارکن ہیں۔