Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل نے رائد سرکجی کا قتل حماس پر دباؤ ڈالنے کے لئے ہیں : مرکز احرار

al-ahrar-center-for-human-rights انسانی حقوق اور اسیران کے حقوق کے محافظ مرکز احرار نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں رائد سرکجی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت کو جنگی جرم قرار دیا ہے- مرکز احرار کے ڈائریکٹر فواد خفش نے کہاکہ رائد سرکجی کا قتل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ورزی ہے – صہیونی حکومت تمام اخلاقی اور قانونی اقدار کو عبور کرچکی ہے – اس نے غیر مسلح شہری کو براہ راست فائرنگ کرکے قتل کیا- فواد خفش کے مطابق رائد سرکجی کو اسرائیلی قید سے رہا ہوئے ابھی ایک سال کا عرصہ بھی نہیں گزار تھا کہ اسے قتل کردیا گیا – ان کی حاملہ بیوی پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئیں- فواد خفش نے کہاکہ قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے مذاکرات کا روں کو چاہیے کہ وہ رہائی پانے والے فلسطینی اسیران کے حوالے سے شرائط کو بھی معاہدے کا حصہ بنائیں – تاکہ رہائی پانے والی اسیران کے قتل سے اسرائیلی فوج کو روکا جاسکے – مرکز احرار کے مطابق رائد سرکجی کا قتل اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے لیے دھمکی ہے کہ وہ قیدیوں کو جلا وطن کرنے کے حوالے سے اسرائیلی شرائط تسلیم کرے – اسرائیل نے حماس کو پیغام دیا ہے کہ جن اسیران کو وہ جلا وطن کرنے کا مطالبہ کرتاہے -حماس اسے تسلیم کرلے ورنہ انہیں قتل کردیا جائے گا-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan