Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیل نے دمشق کے نواح میں فضائی حملے شروع کر دیے

دمشق – مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے نواح پر حملے شروع کر دیے جس کے نتیجے میں 13 افراد شہید اور 25 زخمی ہوگئے۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے دمشق کے نواح میں زمینی حملے کیے، اس دوران جھڑپوں میں کئی اسرائیلی فوجیوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

شامی سرکاری میڈیا کے مطابق علی الصبح اسرائیلی حملے اور بمباری میں دو بچے بھی شہدا میں شامل ہیں، حملوں کی وجہ سے درجنوں خاندان بیت جن سے نکل کر قریبی محفوظ علاقوں کی طرف چلے گئے۔

شامی خبر رساں ایجنسی (سانا) کے مطابق 5 شامی شہریوں کی لاشیں گولان نیشنل اسپتال منتقل کی گئیں، اسرائیلی ڈرون اب بھی علاقے کے اوپر پرواز کر رہے ہیں۔

شامی سول ڈیفنس نے کہا کہ ان کی ٹیمیں زخمیوں کو بچانے کیلیے بیت جن میں داخل نہیں ہو سکیں کیونکہ اسرائیلی فوج کسی بھی نقل و حرکت کو نشانہ بنانا جاری رکھے ہوئے ہے۔

دسمبر 2024 میں بشار الاسد کے اقتدار سے ہٹائے جانے کے بعد اسرائیل نے جنوبی شام پر اپنے قبضے کو بڑھایا ہے۔

مقامی ذرائع نے الجزیرہ کو تصدیق کی کہ بیت جن پر اسرائیلی توپ خانے اور میزائل حملوں میں کئی شامی شہید اور دیگر زخمی ہوئے۔

حملوں کے بعد مقامی رہائشیوں اور حملہ آور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کے چھ فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی فوج نے مزید کہا کہ اگرچہ کارروائی مکمل ہو چکی ہے اور تمام مشتبہ افراد کو یا تو گرفتار کر لیا گیا یا ختم کر دیا گیا، تاہم اس کی افواج اب بھی علاقے میں تعینات ہیں اور اسرائیل کے خلاف کسی بھی خطرے سے نمٹنے کیلیے کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

اسرائیلی فوج مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں میں قنیطرہ صوبے اور دمشق کے نواحی علاقوں میں اکثر شامی سرزمین پر زمینی حملے کرتی رہتی ہے۔

اسرائیل نے 1967 کی جنگ کے بعد شامی گولان کی زمین پر قبضہ کر لیا تھا اور آج تک اسے اپنے کنٹرول میں رکھا ہوا ہے۔ تاہم بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد اسرائیل نے 1974 کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوبارہ ہمسایہ ملک کی سرزمین پر حملے کیے اور سرحد کے ساتھ مزید علاقے پر قبضہ کر لیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan