Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل نے جنوری میں 27 تعمیرات منہدم کیں

palestine_foundation_pakistan_demolition-negev-villages

حقوق انسانی کی عالمی یک جہتی فاؤنڈیشن کی تازہ رپورٹ میں گزشتہ ماہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی جائیدادوں اور املاک کو منہدم کرنے کی کارروائیوں میں تیزی دیکھی گئی ہے، اس ماہ صہیونی اہلکاروں نے القدس، مغربی کنارے کے تمام اضلاع، مقبوضہ فلسطین کے ضلع نقب میں 27 تعمیرات مسمار کیں۔ رپورٹ کے مطابق منہدم کی گئی جائیدادوں میں القدس میں مفتی امین الحسینی کی زیر ملکیت شیفرڈ ہوٹل اور الخلیل میں ایک سکول قابل ذکر ہیں۔ جمعرات کے روز شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق انہدامی کارروائیوں کا دائرہ مغربی کنارے اور القدس سے بڑھ کر مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) کی عرب آبادیوں تک پھیل گیا ہے اور نقب کے علاقے میں رخمہ اور کسفیہ کے دو گاؤں میں بھی عربوں کے کچھ گھروں اور دیگر املاک کو گرایا گیا ہے۔ اسی طرح اسی ضلع کے تاریخی گاؤں عراقیب کو متعدد بار منہدم کر دیا گیا ہے۔ مغربی کنارے میں ضلع طوبل کے گاؤں ’’الفارسیہ‘‘ میں ایک ایسی ہی کارروائی میں متعدد فلسطینیوں کو بے گھر کیا گیا۔ فلسطینیوں کے خلاف ڈھائے جانے والے ان مظالم کے لیے اسرائیل انتہائی مضحکہ خیز توجیھات پیش کرتا ہے، ایک گھر کو گراتے وقت صہیونی اہلکاروں نے مالک مکان پر الزام عائد کیا کہ وہ علاقے میں اسرائیل کے خلاف انتفاضہ برپا کرنا چاہتا ہے۔ ذرائع کے مطابق گھروں کو منہدم کرنے کا مقصد فلسطینیوں کو ہجرت پر مجبور کرنا ہے تاکہ ان کی جائیدادوں پر قبضہ کر کے یہاں یہودیوں کا لا بسایا جائے یا ان جگہوں پر دیگر صہیونی منصوبے روبہ عمل لائے جا سکیں۔ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر بغیر اجازت تعمیرات کا الزام بھی لگایا جاتا ہے۔ اسرائیلی کسی بھی فلسطینی کے گھر کو یہ الزام لگا کر منہدم کر دیتا ہے۔ اس کے علاقے کو ممنوعہ فوجی علاقہ قرار دے کر بھی یہ کارروائیاں کی جاتی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan