اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ترکی سے معافی کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔ ترکی نے 31 مئی کو غزہ امدادی قافلے پر اسرائیلی حملے کے بعد مطالبہ کیا تھا کہ دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے اسرائیل معافی مانگے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک ٹی وی انٹرویو میں ترک وزیر خارجہ اور اسرائیلی وزیر تجارت کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی بحالی کے لیے مذاکرات کا خیرمقدم کیا۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ ترکی کا معافی کا مطالبہ پورا نہیں کیا جا سکتا۔ کیونکہ اسرائیلی فوجیوں کو خود کو ہجوم سے محفوظ رکھنا تھا۔