Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل نے تحریک اسلامی کے رہ نما رائد صلاح کو قید تنہائی میں ڈال دیا

palestine_foundation_pakistan_sheikh-rae28099ed-salah-the-head-of-the-islamic-movement-in-the-1948-occupied-lands1

سنہ 1948ء کو اسرائیل کے زیر قبضہ جانے والے فلسطینی علاقوں میں سرگرم تحریک اسلامی کے رہ نما رائد صلاح کے خلاف اسرائیلی حکام نے قید و بند کی صعوبتوں میں مزید اضافہ کرتے ہوئے انہیں کتب اور اخبارات کی فراہمی پر پابندی عاید کر دی ہے۔ اس اقدام کے بعد وہ عملاً قید تنہائی میں ہیں اور ان کا بیرونی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔ شیخ رائد صلاح پر میڈیا سے بات کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ان پر الرملہ جیل میں قید دوسرے اسیران سے رابطے پر بھی پابندی کے بعد انہیں قید تنہائی کے سیل میں منتقل کر دیا ہے۔ تحریک اسلامی کے رہ نما اسرائیلی عدالت کی طرف سے پانچ ماہ کی قید الرملہ جیل میں گزار رہے ہیں۔ عدالت نے انہیں یہ سزا بغاوت، کار سرکار میں مداخلت اور سیکیورٹی اداروں کے فرائض کی ادائی میں رخنہ اندازی جیسے الزامات پر سنائی تھی۔ یاد رہے گذشتہ دنوں اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصی کے مراکشی دروازے کو شہید کرنے کی کوشش کی جس پر رائد صلاح کی قیادت میں اہالیاں القدس نے شدید مزاحمت کی۔ اسی مزاحمت کے دوران شیخ رائد صلاح کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan