صہیونی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ القدس کی صہیونی بلدیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کی وسطی شیخ جراح کالونی کے شیفرڈ ہوٹل میں 20 رہائشی یونٹس کی تعمیراتی منصوبے کی حتمی طور پر منظوری دے دی، یہ وہ ہی جگہ ہے جس کو فلسطین کے مفتی اعظم امین الحسینی مرحوم بھی اپنی آماجگاہ بنا چکے ہیں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں 20 رہائشی یونٹس کی تعمیر پر غور جاری تھا۔ حالیہ دنوں 20 گھروں پر مشتمل اس یہودی آبادی کی حتمی منظوری دے دی گئی ہے، یہ آبادی ایک امریکی کروڑ پتی ’’اروین ماسکووٹز‘‘ کی ملکیت ہوگی، جس نے اس کے لیے مطلوبہ رقم کی ادائیگی بھی کر دی ہے۔