Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل میں انٹیلی جنس صلاحیت میں اضافے کے لیے50 ملین ڈالر کی رقم مختص

palestine_foundation_pakistan_israeli-soldier36

اسرائیلی وزارت دفاع نے فوج کےلیے جدید انٹیلی جنس سہولیات کی فراہمی اور جاسوسی کی صلاحیت میں اضافے کے آئندہ تین سال کے لیے 50 ملین ڈالر کی رقم مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انٹیلی جنس صلاحیت میں اضافے کے لیے بغیر پائلٹ کے جاسوس طیاروں کی تیاری اور فوج کو فراہمی بھی شامل ہے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل میں فوجی سازو سامان تیار کرنے والی کمپنی”البیٹ” کو جاسوس طیاروں کی تیاری کا ٹھیکہ دیا جائے گا۔ یہ کمپنی آئندہ تین سال کے اندر بغیر پائلٹ کے جاسوس طیارے”ھیرمرز450″ اور “ھیرمز900” تیارکرکے فوج کو فراہم کرے گی۔

ذرائع کے مطابق قابض بغیر پائلٹ کے ان طیاروں کو انٹیلی جنس معلومات کے حصول کے لیے استعمال کریں گے، یہ جاسوس طیارے اسرائیل کے پاس موجود دیگر طیاروں کی نسبت زیادہ موثر انٹیلی جنس صلاحیت کے حامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ”ھیرمز900″ ایک جدید ترین اور اپنی صلاحیت میں منفرد جاسوس طیارہ ہو گا جو 30 ہزار فٹ کی بلندی پر ہر طرح کے موسم میں پرواز کرنے اور 30 گھنٹے تک فضا میں رہنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ جدید ترین سیٹلائٹ سہولیات کا حامل یہ طیارہ 300 کلو گرام دھماکہ خیز مواد بھی لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan