Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل مصر سے سنہ 2030ء تک 04 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی گیس خریدے گا

palestine_foundation_pakistan_israel-egypt-gas

اسرائیل کی سیمنٹ سازی اور اسپیشل سیکٹرمیں کام کرنے والی کیمیکل کمپنیوں نے مصر کی قدرتی گیس کی سب سے بڑی کمپنی”ایسٹرن میڈیٹیرین گیس” کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں. معاہدے کے مطابق مصری کمپنی اسرائیل کو کیمیائی صنعتوں کے لیے سنہ 2030ء تک قدرتی گیس فراہم کرے گی. معاہدے پر 03 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز سے 04 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے. برطانوی خبررساں ایجنسی “رائٹرز” کے مطابق اسرائیلی کیمیکل کمپنیوں کا کہنا ہےکہ مصری قدرتی گیس کی کمپنی کے ساتھ یہ معاہدہ دو سال قبل امریکی کمپنی کے تعاون سے مصری گیس کی خریداری کے لیے کئے گئے معاہدے کے علاوہ ہے. سنہ 2008ء میں امریکی ـ اسرائیلی کمپنی “کنسورشیم ولیم ٹاٹیس” نے مصر سے سنہ 2015ء تک دو ارب مکعب میٹرگیس کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا. معاہدے کے مطابق سنہ 2009ء میں مصری گیس کی اسرائیلی کمپنیوں کو فراہمی شروع ہو گئی ہے. برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی پوٹائیشیم تیار کرنے والی سب سے بڑی اور دنیا کی چھٹی بڑی کمپنی قاہرہ سے 02 کروڑ مکعب میٹر گیس خرید کرے گی. یہ گیس اسرائیل کے جنوب میں سدوم کے مقام پر قائم گیس سے چلنے والے پاور پلانٹ کو فراہم کی جائے گی جہاں اس سے بجلی پیدا کی جائے گی. رپورٹ کے مطابق مصری گیس کمپنی کے پاس معاہدے سے ہٹ کر اضافی گیس کی ایک بڑی مقدار بھی موجود ہے. جسے فی الحال معاہدے میں شامل نہیں کیا گیا تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اسرائیلی کمپنیاں مصری کمپنی کی اضافی صفر اعشاریہ پانچ تین میٹر مکعب گیس کو بھی خرید لیں گی. اسرائیلی کمپنی کنسورشیم ٹاٹٰس کا کہنا ہے گذشتہ برس مصر سے حاصل ہونے والی قدرتی گیس کے بعد اسرائیلی صنعت میں خاطر خواہ ترقی ہوئی ہے اور کئی نئے صنعتی یونٹس کے قیام سے پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan