Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل مشرقی القدس کی سیکڑوں ایکڑ اراضی بلڈوز کر ڈالی

palestine_foundation_pakistan-demolition2

اسرائیلی انتظامیہ کے بلڈوزروں نے مشرقی القدس کی شیخ جراح کالونی میں آباد معروف فلسطینی خاندان کی سیکڑوں ایکڑ اراضی کو روند ڈالا ہے۔ بلدیہ نے نام نہاد صہیونی مجسٹریٹ کورٹ کی جانب سے سٹے آرڈر کے اجراء کے باوجود ناصر خلیل ابوطاعہ کی اراضی کو بلڈوز کر دیا۔ ابو طاعہ کے بہ قول وہ اپنی زمینوں پر موجود تھے کہ صہیونی گاڑیوں نے دھاوا بولا اور کچھ کہے سنے بغیر زمین بلڈوز کرنا شروع کر دی۔ اراضی پر موجود درخت عمارتیں اور دیگر تعمیرات کو مکمل طور پر منہدم کر دیا گیا، خیال رہے کہ صہیونی بلدیہ چار ماہ قبل بھی انہدامی کارروائی کی تھی۔ ناصر ابو طاعہ کی ملکیت بلڈوز کی جانے والی زمین کی مسافت 33 ایکڑ ہے اور 1978 سے ان کے اور صہیونی انتظامیہ کے مابین تنازع چل رہا ہے۔ صہیونی بلدیہ زبردستی ان کی اراضی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔ شہری ابو طاعہ کے وکیل نے تمام قانونی حلقے اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر ان کی زمین پر قبضے کی صہیونی کوشش کو ناکام بنائیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan