اسلام آباد (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو پہلے بھی ایک قابض ریاست سمجھتا تھا اور اب بھی اس کا وہی تاریخی موقف ہے، پاکستان نے اسرائیل کو نا پہلے ملک تسلیم کیا اور نا اب کرنے چارہا ہے۔
اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران حزب اختلاف کی جانب سے وضاحت طلب کرنے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔
انھوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ہم کل بھی فلسطین کے حمایتی تھے اور آج بھی ہمارا وہی تاریخی نظریہ ہے ہم فلسطین کے 1967 کی سرحدوں کے فلسطین کے حامی ہے جس کا دارالخلافہ القدس ہو یہ پاکستان کا تاریخی مؤقف ہے جس میں کسی کو کسی ابہام کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ فلسطین کو حل کرنے کے لیے کوشاں ہے ہم کسی عرب ممالک کے دباوٴ میں آکر ہرگز اپنی پالیسی پر نظر ثانی نہیں کر رہے۔