Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل فلسطینیوں کی رسہ کشی سے مقدس مقامات کو یہودیانے بنانے کا فائدہ اٹھا رہا ہے

dr-khalil-al-hayya-political-bureau-member-of-hamas5 حماس تحریک کے سیاسی شعبے کے رہنما ڈاکٹر خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض انتظامیہ فلسطینیوں کی اندرونی رسہ کشی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فلسطینی مسلم مذھبی مقامات اور مساجد کو یہودی ورثے میں شامل کرکے پورے فلسطین کو یہودیانے کرانے کی سازشوں میں مصروف ہے۔ خلیل الحیہ غزہ میں طلباء کے ایک جلوس سے خطاب کر رہے تھے۔طلباء نے یہ جلوس اسرائیل قابض انتظامیہ کی طرف سے عیسائی اور مسلم عبادتگاہوں کی توہین کرنے کیخلاف نکالا تھا۔ ڈاکٹر خلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قابض انتظامیہ نے فلسطین میں کئی مساجد کو شراب خانوں میں تبدیل کیا ہے یا پھرانہیںآبادکاروں کے ہاتھوں بیچا ہے۔ انہوں نے عرب اور اسلامی دنیا کے حکمرانوں سے اپیل کی کہ وہ ان مذھبی مقامات کا تحفظ کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ حماس رہنما نے کہا کہ اسلامی اور عرب دنیا کے لوگ فلسطینیوں کی جدوجہد کے ساتھ ہیں۔ اسی مناسبت سے فلسطینی مجلس قانون ساز کی القدس کمیٹی کے نمائندے ڈاکٹر احمد ابوحلبیہ نے مرکز اطلاعات فلسطین کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی قابض انتظامیہ نے فلسطینیوں کے خلاف اپنی مجرمانہ کاروائیا ں جاری رکھی ہیں اور اس میں وہ روز بروز شدت لارہا ہے۔ ڈاکٹرحلبیہ نے کہا ہے کہ ا لنقب میں یہودی شہر بسانے کے اعلان سے ثابت ہوا ہے کہ اسرائیل سارے فلسطین کو یہودی ریاست بنانے پر تلا ہوا ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan