اقصیٰ یونیورسٹی میں شعبہ جغرافیہ کے استاد ،ڈاکٹر اکرم الحلاق نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ وادی سے مسلسل پانی کی چوری کررہا ہے اور یہ پانی آبادکاروں کی بستیوں کو فراہم کر رہا ہے۔
اپنے ایک تحقیقی علمی مقالے “غزہ کے زیر زمین پینے کے پانی کے زخیروں کو ختم کرنے کی اسرائیلی پالیسیاں” میں ڈاکٹر حلاق نے لکھا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی قبضے کے دوراں ،مشرقی اور شمالی سرحدوں کے قریب اس نے بہت سارے کنویں کھود لئے تھے اور تب سے وہ ان علاقوں سے اپنے علاقوں کی طرف پانی کھینچ کر لے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس عمل سے وہاں پانی کے ذخائر میں کافی کمی آئی ہے، جو نہ صرف فلسطینیوں بلکہ پوری عرب دنیا کی قومی سلامتی کیلئے تباہ کن ہو گی۔ ان کے علمی مقالے کے مطابق غزہ کے ارد گرد مسلسل محاصرے کی وجہ سے پانی اورصحت و صفائی کے پروجیکٹس کی طرف زیادہ توجہ نہیں دی جا سکی کیونکہ ان پروجیکٹس میں جدید مشنری پر پابندی کی وجہ سے عدم دستیابی ایک بہت بڑی رکاوٹ ہے۔