Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل عرب اور مسلم امہ کی غیرت کا امتحان لے رہا ہے: یوسف فرحات

yousef-farahat-one-of-hamass-leaders-in-gaza اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے رہنما یوسف فرحات نے کہا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ کی طرف سے مسلمانوں کے مذہبی مقامات کو یہودی ورثے کی تحویل میں لینا دراصل عرب اور مسلم امة کی غیرت اور ان کے ردعمل کا امتحان لینے کی ایک سوچی سمجھی کوشش ہے۔ غزہ میں حماس کے اہتمام سے منعقدہ ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حماس رہنما نے کہا کہ اسرائیلی قابض انتظامیہ مسجد اقصیٰ پر ایک بہت بڑا حملہ کرنے کی تیاریا ں کر رہی ہے اور اس سلسلے میں الخلیل کی مسجد ابراہیم اور بیت لحم مسجد بلال سے اس نے اس عمل کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حماس زیادہ دیر تک اس معاملے میں خاموش نہیں رہ سکتی۔ حماس رہنما نے مغربی کنارے کے عوام سے اپیل کی کہ وہ مقدس مقامات کی حفاظت اور دفاع کیلئے سینہ سپر ہو کے مقابلے کیلئے کھڑے ہوجائیں۔ انہوں نے رام اللہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر حماس محبوسین کو رہا کرے۔ یوسف فرحات نے لیبیا میں مارچ میں عرب سربراہ کانفرنس میں شریک ہونے والے رہنماؤں سے اپیل کی کہ وہ قابض اسرائیلی انتظامیہ کی شرارتوں کا بھرپور جواب دیں اور وہ ممالک جن کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات ہیں، وہ یہ تعلقات منقطع کرلیں۔ حماس کے اہتمام سے اس ریلی میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی ۔شرکائے ریلی نے بعد میں ایک جلوس کی شکل اختیا ر کی۔ یہ جلوس مختلف راستوں سے گزر کر فلسطینی قانون ساز مجلس کی عمارت کے سامنے اختتام پزیر ہوا۔ج لوس کے شرکاء نے مزاحمت کے حق میں نعرے لگائے اور اس بات کا برملا اظہار کیا کہ مقدس مقامات کی حفاظت کیلئے وہ اپنی جانیں قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اسی دوران ایک اور حماس رہنما ڈاکٹر اسماعیل رضوان نے عباس ملیشیا پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ انکی طرف سے فلسطینیوں کی جاری گرفتاری مہم سے اسرائیلی قابض انتظامیہ کو مقدس مقامات کی بے حرمتی اور ان مساجد کو اپنی تحویل میں لینے کا حوصلہ پیدا ہوا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan