اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اسرائیل سے مذاکرات کو مسئلہ فلسطین کے لیے نقصان دہ قرار دے دیا – حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے ایک بیان میں کہاہے کہ اسرائیل سے براہ راست اور بالواسطہ کسی بھی صورت میں مذاکرات ناقابل قبول ہیں کیونکہ اس سے مسئلہ فلسطین کو نقصان پہنچے گا-
انہوں نے کہاکہ اسرائیل سے مذاکرات جاری رکھنا فلسطینی عوام کے خلاف صہیونی جرائم کو چھتری فراہم کرنا ہے-
واضح رہے کہ فلسطینی مجلس قانون ساز میں فتح کے پارلیمانی گروپ کے سربراہ عزام احمد نے کہا تھا کہ اسرائیل سے براہ راست مذاکرات شروع کیے بغیر کسی نتیجے پر پہنچنا ممکن نہیں ہے –