غزہ میں مختلف سیاسی اور عسکری تنظیموں نے دمشق اور رام اللہ کے بعد غزہ میں بھی قومی کانفرنس کےانعقاد کا اعلان کیا ہے. یہ کانفرنس آج بدھ کے روز غزہ میں ہلال احمر کے دفتر میں ہوگی جس کا مقصد اسرائیل کےساتھ صدر محمود عباس کی مذاکرات کی تیاریوں کی مخالفت کرنا اور مذاکرات ایک مشترکہ موقف اختیا کرنا ہے. مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق آل پارٹیز قومی کانفرنس میں فلسطین کی ایک درجن کے قریب سیاسی ،مذہبی اور عسکری جماعتوں کے راہنما شرکت کریں گے. ادھر کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کے نگران کا کہنا ہے کہ اے پی سی کا مقصد فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرنا اور اسرائیل سے براہ راست مذاکرات کی مخالفت کرنا ہے ،کیونکہ یہ مذاکرات نہیں بلکہ امریکا اور اسرائیل کی فلسطینیوں کو بلیک میل کرنے کی سازش ہے. خیال رہے کہ اسے قبل فلسطینی نمائندہ جماعتیں شام کے دارالحکومت دمشق اور مغربی کنارے میں رام اللہ میں مشترکہ موقف میں اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان براہ راست امن بات چیت کی مخالف کر چکی ہیں.