Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل سے براہ راست بات چیت، فیصلہ ایک ہفتے میں ہو جائے گا: محمودعباس

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-abbas-pro-israel34

فلسطینی صدرمحمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ براہ راست بات چیت کا فیصلہ ایک ہفتے کے دوران طے پا سکتا ہے. محمود عباس نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جب کہ اسرائیل کی طرف سے بیت المقدس میں یہودی آباد کاری جاری رکھنے پراصرار جاری ہے. خیال رہے کہ محمود عباس رواں سال جنوری سے مدت صدارت ختم ہونے کے بعد غیرآئینی طور پر فلسطینی صدر چلے آ رہے ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صدر محمود عباس کے رام اللہ میں قائم دفتر سے جاری ان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ “انہوں نے امریکا کو بتا دیا ہے کہ اگر وہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان براہ راست بات چیت پر زور دے رہے ہیں تو امریکا ہمیں یہ یقین دہانی کرائے وہ اسرائیل کو مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی آباد کاری روکنے اور اس کی مدت کو ستمبر سے آگے بڑھانے پر قائل کرے گا” انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے انہیں کوئی مثبت جواب فراہم کیا گیا تو وہ اٹھائیس جولائی کو عرب لیگ کے اجلاس میں یہ تجویز پیش کریں گے. عرب لیگ اس پر فیصلہ انتیس جولائی کو دے گی. اگرعرب لیگ نے امریکی یقین دہانیوں سے اتفاق کیا تو اسرائیل سے براہ راست بات چیت شروع کی جا سکتی ہے اور اس پراتفاق نہ ہو سکا تو آئندہ ستمبر تک اسرائیل سے بالواسطہ مذاکرات ہی جاری رہیں گے. ادھر رام اللہ میں فتح کے اعلیٰ سطح کے بند کمرہ اجلاس کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے محمود عباس نے کہا کہ امریکی مندوب برائے مشرق وسطیٰ جارج مچل کی نگرانی میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بالواسطہ مذاکرات میں معمولی پیش رفت ہوئی ہے تاہم کوئی اہم قدم نہیں اٹھایا جا سکا. محمود عباس کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری روکنے کی مدت میں ستمبر سے آگے مزید توسیع نہیں کریں گے. یاد رہے کہ امریکا کی نگرانی میں رواں سال کے شروع میں فریقین کے درمیان بالواسطہ بات چیت میں اسرائیل نے ستمبر تک مغربی کنارے میں یہودی آباد کاری روکنے پر اتفاق کیا تھا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan