اسرائیلی مرکز اطلاعات برائے حقوق انسانی بی تسلیم نے بتایا ہے کہ رواں سال کے دوران اب تک اسرائیل 1500 فلسطینیوں کو شہید کرچکا ہے- غزہ پر اسرائیلی جنگ کی 20 ویں برسی کے موقع پر جاری کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں کشمکش کا آغاز ہونے کے بعد دو عشروں میں 8900 لوگ مارے گئے جن میں سے اکثریت فلسطینیوں کی ہے- رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اس دوران 1533 بچوں سمیت 7398 فلسطینیوں کو قتل کیا اور ان کے 4300 گھر تباہ کئے- بتایا گیا ہے کہ صرف غزہ جنگ کے دوران 1387 فلسطینی قتل ہوئے- رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ غزہ اور مغربی کنارے کے لوگ بنیادی انسانی حقوق سے محروم ہیں-