مقبوضہ فلسطین کے 1948ء کے علاقوں میں فلسطینیوں کی نمائندہ جماعت تحریک اسلامی نے تنظیم کے سربراہ شیخ رائد صلاح کی گرفتاری اور جیل میں اسیری کی شدید مذمت کی ہے مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کے روز شیخ رائد صلاح کی گرفتاری کے بعد ام الفحم میں ان کے گھر پر جمع شہریوں کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے تحریک اسلامی کےنائب سربراہ شیخ کمال الخطیب نے کہا کہ رائد صلاح پراصلا کوئی مقدمہ یا کیس نہیں. اسرائیل صرف انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہا ہے. انہوںن کہا کہ شیخ رائد صلاح بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے حوالے سے بے باک اور پوری جرات کے ساتھ اس کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور یہ بات اسرائیل کو سخت ناگوار ہے. شیخ کمال کا کہنا تھا کی جھڑپوں کے دوران کسی پولیس اہلکار کو مکا لگنا معمول کی بات ہے اس پر کسی قومی قائد کے خلاف قانوی کارروائی نہیں کی جا سکتی. شیخ رائد صلاح کا اصل کیس ان کی بیت المقدس اور قبلہ اول کی آزادی کے لیے اٹھائی جانے والی آٓواز ہے. شیخ کمال خطیب نے کہا کہ اسرائیل مقبوضہ فلسطین کے 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں عرب شہریوں کے وجود کو اپنے لیے کینسر سمجھتا ہے اور ان کا قلع قمع کرنے کے منصوبوں پرعمل پیرا ہے. انہوں نے بتایا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو خود کہہ چکے ہیں کہ مقبوضہ عرب علاقوں میں عربوں کا وجود اسرائیل کے دل میں سرطان کا درجہ رکھتا ہے، سرطان کو پھیلنے سے روکنے کے لیے تمام ممکنہ راستے اور ذرائع اپنائے جاتے ہیں.