Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل دنیا کا بد ترین دہشتگرد ہے۔ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس سے مقررین کا خطاب

plf-int-pal-conf-islamabad-2010-p-r

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان اسلام آباد کے زیر اہتمام فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور قبلہ اول بیت المقدس کی آزادیکے عنوان سے بین الاقوامی فلسطین کانفرنس بعنوان”محصور اہل فلسطین اور ان کی پکار”کا انعقاد نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں کیا گیا۔
کانفرنس میں پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان ،اسلام آباد کی سرپرست کمیٹی کے اراکین میں علامہ حامد رضا بھٹی (مرکزی جوائنٹ سیکرٹری جمعیت علمائے پاکستان)،علامہ حیدر علوی(رہنما سنی تحریک و مذہبی اسکالر)،عامر مغل (سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف وسرپرست رکن پی ایل ایف اسلام آباد)،راجہ بشیر عثمانی(امیر جماعت اسلامی ،اسلام آباد وسرپرست رکن پی ایل ایف اسلام آباد)،منصور جعفر (معروف تجزیہ نگار امور فلسطین)،علامہ مبلغی (رہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان )،کے علاوہ ورکنگ کمیٹی اسلام آباد پی ایل ایف کے اراکین میں محمد علی ،عاطف شبیر،زین عباس کے علاوہ ترجمان پی ایل ایف اسلام آباد نورالمصطفیٰ نورانی نے شرکت کی جبکہ اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہنما ڈاکٹر اسامہ حمدان نے ٹیلی فونک خطاب کیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل دنیا کا بد ترین دہشت گرد ہے لیکن اقوام عالم کی اس کے مظالم پر خاموشی شرمناک ہے ،اس موقع پر اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے رہنماڈاکٹر اسامہ حمدان نے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل مسجد اقصیٰ کے اطراف ہزاروں یہودی بسانا چاہتا ہے تا کہ القدس کی آبادی کا تناسب تبدیل کر کے فلسطینی آبادی کی مملکت ختم کر دی جائے لیکن ہم ایسا نہیںہونے دیں گے ان کاکہنا تھا کہ ڈیڑھ ملین سے زیادہ لوگ غزہ میں محصور ہیں اور وہ دنیا بھر کے مسلمانوں کی امداد کے منتظر ہیں۔
مقررین کاکہنا تھا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کا اسلام آباد میں قیام اور فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کا انعقاد قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی میں اہم سنگ میل کا کردار ادا کرے گا۔
اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان نور المصطفیٰ نورانی نے قراردادیں پیش کیں جس کو تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے متفقہ طور پر منظور کر لیا،قراردادیں مندرجہ ذیل ہیں۔
آج کا یہ اجتماع جو کہ پاکستان کے مختلف طبقات زندگی کی نمائندگی کرتا ہے دنیا کو اپنے اتحاد سے پیغام دیتا ہے کہ فلسطین و القدس کی آزادی کے لئے ہم یکجا ہیں۔
ہم اقوام متحدہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ غزہ کا اسرائیلی محاصرہ فی الفور ختم کروائے اور غزہ میں خوراک و ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔
ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہیں کہ وہ غاصب صہیونی ریاست اسرائیل سے کسی بھی قسم کے تعلقات کے قیام کے خیال کو فی الفور مسترد کرے۔
ہم پاکستان میں بلیک واٹر اور نوع کی دوسری ایجنسیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔
ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عید الفطر کے بعد غزہ کی امداد کے لئے امدادی قافلہ حکومتی سرپرستی میں روانہ کرے۔
ہم امدادی قافلہ برائے محصورین غزہ فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی وحشیانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔
ہم عالمی عدالت انصاف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملہ اور اس پر موجود افراد کے قتل کا مقدمہ اسرائیلی وزیر اعظم پر قائم کرے۔
ہم عالمی استعمار امریکا،برطانیہ سمیت تمام طاغوتی طاقتوں کی مذمت کرتے ہیں جو غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی بے جا پشت پناہی کر رہی ہیں۔
ہم مصر اور دیگر عرب ریاستوں کے حکمرانوں کو فریڈم فلوٹیلا کے رضا کاروں کے قتل میں برابر کا ذمہ دار سمجھتے ہیں ۔
ہم مصر سمیت دیگر عرب ریاستوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل سے اپنے سفارتی تعلقات منقطع کرے ۔
ہم حکومت مصر سے مظالبہ کرتے ہیں کہ غزہ کے 15لاکھ محصورین کی امداد کے لئے اپنی سرحدوں کو کھول دے اور رفح سرحد پر فلسطینیوں کی نسل کشی کے لئے قائم کی جانے والی آہنی دیوار کو مسمار کرے۔
ہم اس بات کا عزم کرتے ہیں کہ مظلوم نہتے فلسطینیوں کی ہر ممکنہ اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھیں گے اور غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے خلاف برسر پیکار رہیں گے۔
ہم آخر میں حماس کے سربراہ خالد مشعل اور حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ کے لئے پاکستانی عوام کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan