اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ کی ایک بار پھر بے حرمتی کی گئی ۔ اسرائیلی فوج کی خواتین اہلکار مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئیں اور تلاشی کی کارروائی کی ۔ مسجد اقصیٰ کے محافظوں کے مطابق آج صبح اسرائیلی فوج کی 23 خواتین اہلکار مراکشی دروازے کی جانب سے مسجداقصیٰ میں داخل ہوئیں۔ اسرائیلی فوج نے خواتین فوجی اہلکاروں کے داخلے سے قبل مسجد اقصیٰ کے علاقے میں کرفیو نافذ کیا۔ انہوںنے مسجداقصیٰ کے محافظین کو دھمکی دی کہ اگر انہوںنے حرکت کرنے کی کوشش کی تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا ۔ دوسری جانب انتہاپسند یہودیوں کے چند ٹولے اور غیر ملکی سیاح بھی مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے اور انہوں نے مسجد اقصیٰ کے صحن میں ایسے طریقے سے چہل قدمی کی جو مسجد کے تقدس کے مطابق نہیں تھی ۔