Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل جرائم مذاکرات سے ختم نہیں ہوسکتے: حماس

palestine_foundation_pakistan_sabra-shatila-massacre

حماس نے کہا ہے کہ صابرہ اور شتیلا کے مہاجرین کیمپوں میں کی جانے والی خونریزی تاقیامت صہیونیوں کے لیے لعنت کا سبب بنی رہے گی۔ فلسطینی قوم آج بھی اس قتل عام کے شرکاء سے قصاص لینے کے اپنے موقف پر مضبوطی سے قائم ہے۔ اسلامی تحریک مزاحمت نے جمعہ کے روز لبنان میں قائم فلسطینی مہاجرین کے کیمپ صابرہ اور شیلا پر صہیونی فورسز کی جانب سے کی جانے والے تاریخی خونریزی کے اٹھائیس سال مکمل ہونے پر ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ ہم اپنے شہیدوں کو خون بھولنے والوں میں سے نہیں ہیں۔ اس سانحے کو تھوڑا وقت گزرا ہو یا زیادہ صہیونی جنگ میں شرکاء کا اس وقت تک پیچھا کرتے رہیں گے جب تک ان سے اپنے شہداء کا قصاص نہ لے لیں۔ حماس نے اس موقع پر فلسطینی قوم، عالمی تنظیموں اور بالخصوص لبنانی حکومت سے اس خونریزی کے مرتکبین کو عالمی اور ملکی عدالتوں کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔ حماس نے کہا کہ نصف صدی پر محیط قتل عام کے انتہائی بھیانک اور سفاکانہ سانحات بھی فلسطینی قوم کے ارادوں میں لغزش برپا نہیں کر سکے۔ ہر سانحے کے بعد قوم اپنے اپنے اصولوں پر مزید ثابت قدمی سے جمتی رہی ہے۔ ایک ایسے آزاد فلسطین جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو کے حصول تک ہمارا یہ سفر جاری رہے گا۔ حماس نے ’’صابرہ اور شتیلا کے کیمپوں میں برپا کی گئی اس جارحیت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی مجرم امن پر یقین نہیں رکھتا اس کی صہیونی ریاست اسرائیل فلسطینی بچوں اور شہداء کے خون کے سمندر بہا کر قائم کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ تصفیے کا راستہ اختیار کرنا بے سود ہے، اسرائیل صرف مزاحمت اور قوت کی بات سمجھتا ہے۔ حماس نے مزاحمتی پروگرام کے ذریعے ساری قوم کے لیے آزادی اور فلسطینی مہاجرین کی وطن واپسی کا عندیہ دیا۔ واضح رہے کہ سنہ 1982ء میں 16 تا 18 ستمبر لبنان کے اسرائیل حامی ملیشیا گروپ نے لبنانی شہر بیروت میں قائم فلسطینی مہاجرین کے دو کیمپوں صابرہ اور شتیلا پر کشت و خون کی ایک ہولناک داستان رقم کی تھی جس میں ایک اندازے کے مطابق ساڑھے تین ہزار افراد کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan