Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکاہے ،خاتمہ ناگزیر ہے۔

palestine_foundation_pakistan-plf-leaderss

محصورین غزہ کی امداد کے لئے جانے والے آئر لینڈ کے امدادی قافلے ”ریچل کوری ”پر اسرائیلی جارحیت اسرائیل کے وحشی درندہ ہونے کا کھلا ثبوت ہے،اسرائیل بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکاہے ،خاتمہ ناگزیر ہے۔ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں علامہ عباس کمیلی (صدر جعفریہ الائنس پاکستان)،علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی(رہنما مرکزی جماعت اہلسنت)،مظفر احمد ہاشمی(رہنما جماعت اسلامی)،علامہ آفتاب حیدر جعفری اور مولانا منور نقوی نے محصورین غزہ کی امداد کے لئے جانے والے آئر لینڈ کے امدادی قافلے پر غاصب اسرائیل کے حملے اور جہاز کو زبر دستی اسرائیلی بندر گاہ پر لنگر انداز کرنے کے خلاف اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک مہلک مرض کی صورت اختیارکر چکا ہے جس کا علاج نا ممکن ہے لہذاٰ غاصب اسرائیل کا خاتمہ ناگزیر ہو گیا ہے،انہوں نے کہا کہ اگر اقوام متحدہ فریڈم فلوٹیلا پر حملے کا سنجیدگی دے نوٹس لیتی تو آج ایک مرتبہ پھرغاصب صہیونی ریاست اسرائیل کی امدادی قافلے پر حملے کی ہمت نہ ہوتی۔رہنماؤں کا کہنا تھا کہاآئیر لینڈ حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ آئر لینڈ حکومت نے سخت حالات کے باوجود مظلوم اور نہتے فلسطینی محصورین کی امداد کے لئے قافلہ روانہ کیا ۔
رہنماؤ ں کا کہنا تھا کہ انتہائی افسوس ناک بات ہے کہ دنیا بھر کے ممالک محصورین غزہ کی امداد کے لئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں جبکہ عرب اور مسلم ممالک کہاں پر کھڑے ہیں؟انہوں نے مسلم اور عرب ممالک کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک اور عرب ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں تا کہ مصر حکومت کا ساتھ دیا جائے ،انہوں نے مصر کی جانب سے رفح سرحد کوکھولنے کے اقدام کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ مصر رفح کی سرحد کو کھلا رکھے اور امریکی دباؤ کو مسترد کر دے امت مسلمہ مصر حکومت کے ساتھ ہے۔اس موقع پر رہنماؤں نے مزید کہا کہ امریکا اسرائیل کی بے جا پشت پناہی کر رہا ہے جو اسے مہنگی پڑے گی ،انہوں نے اوباما انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات میں رکاوٹیں کھڑی نہ کی جائیں ورنہ سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan