ایتھنز (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی ریاست اور یونان کے درمیان اب تک دونوںممالک کے درمیان تاریخ کے سب سے بڑے دفاعی سمجھوتے پر دستخط کئے گئے ہیں۔
عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں یونان کے وزیر خارجہ نکوس ڈینڈیاس اور فلسطین پر قابض صیہونی ریاست کے وزیرخارجہ گابی اشکنازی نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخ کے سب سے بڑے دفاعی معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کی مالیت تقریبا 1.65 ارب ڈالر ہے اس معاہدے کے تحت تحت اسرائیلی کمپنیElbit Systems یونان کی فضائیہ کیلئے ایک تربیتی مرکز چلائے گی۔
اسرائیلی اسلحہ ساز کمپنیElbit یونان کو تربیتی مرکز کے ساتھ “M-346” ماڈل کا ایک نیا تربیتی طیارہ فراہم کرے گی یونانی فضائیہ کیلئے شروع ہونے والایہ پروگرام 20 برس تک جاری رہے گا جس میں ایک مکمل تربیتی بحری جنگی بیڑا بھی شامل ہوگا ، اس جنگی بحری بیڑے میںM-346 اور T-6 ماڈل کے درجنوں طیارے شامل ہوں گے۔