Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل اور برطانیہ کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں: انڈیپنڈنٹ

palestine_foundation_pakistan_benjamin-netanyahu-israeli-prime-minister14

برطانوی اخبار ”انڈیپنڈنٹ” نے اسرائیل اور برطانیہ کے درمیان تعلقات کو انتہائی کشیدہ قرار دیا ہے۔

اخبار کے مطابق حماس کے رہنما محمود المبحوح کے قاتلوں کی جانب سے برطانوی پاسپورٹ کے استعمال کے تناظر میں تل ابیب اور لندن کے تعلقات انتہائی کشیدہ ہیں۔ برطانوی حکومت کی جانب سے اسرائیلی سفیر کو اپنے ملک سے نکالنا صرف غم و غصے کا اظہار ہی نہیں تھا بلکہ برطانوی عوام کی آواز پر عمل تھا۔

اخبار کے مطابق سفارت کاروں کو نکالنا کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے لیکن دوستوں اور حلیفوں کے درمیان ایسی کارروائی بہت ہی غیر معمولی واقعہ ہے۔

اخبار کا کہنا ہے کہ غزہ جنگ، قیام امن کا عمل جمود کا شکار ہونے اور برطانوی عدالت کی جانب سے سابق اسرائیلی وزیر خارجہ زیپی لیونی کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے بعد اسرائیلی سفارت کار کا لندن سے نکالا جانا کوئی اچنبھے کی بات نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی خفیہ ادارے کی جانب سے محمود المبحوح کے قتل کی کارروائی میں برطانوی پاسپورٹ استعمال کیے جانے کے تناظر میں برطانوی حکومت نے اسرائیلی سفارت کار کو اپنے ملک سے نکال دیا تھا جس پر اسرائیل میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔ حتیٰ کہ اسرائیلی ارکان پارلیمنٹ نے برٹش کو بے وفا کتوں سے تشبیہہ دی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan