Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

اسرائیل اور امریکہ مزاحمت کو کمزور کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، شیخ نعیم قاسم

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) حزب اللہ کے سربراہ الشیخ نعیم قاسم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ لبنانی مزاحمت کو غیر مسلح کرنے کی کوئی بھی کوشش قابض اسرائیل اور امریکہ کے مفادات کی خدمت کرتی ہے، انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مزاحمت کو ملکی آئین کے تحت مکمل تحفظ حاصل ہے۔

اپنے ایک بیان میں نعیم قاسم نے کہا کہ قابض اسرائیل صرف فلسطین پر جارحیت تک محدود نہیں ہے بلکہ وہ اسے پورے خطے تک رسائی کے لیے ایک لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مزاحمت نے لبنان کو بچایا ہے، اگر لبنانی ریاست ترقی کی خواہاں ہے تو اسے ایک بنیادی ستون کے طور پر مزاحمت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب یہ لبنانی ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بات کا تعین کرے کہ مزاحمت کو کس طرح اپنے ساتھ رکھنا ہے اور اس کی صلاحیتوں و وسائل سے کیسے فائدہ اٹھانا ہے۔

نعیم قاسم نے اشارہ کیا کہ قابض اسرائیل آج پہلے سے کہیں زیادہ کمزور ہو چکا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ مزاحمت ایک قومی میثاق ہے اور قومی مفاہمتی دستاویز بھی تمام ممکنہ ذرائع سے لبنان کو اسرائیلی قبضے سے آزاد کرانے پر زور دیتی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ حزب اللہ نے ان تمام افراد کے لیے تین ماہ تک رہائش فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کے گھر تباہ ہو چکے ہیں یا رہنے کے قابل نہیں رہے، حالانکہ یہ ذمہ داری ریاست کے کندھوں پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فلسطین سے جڑا ہر معاملہ لبنان سے جڑا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزاحمت اللہ کی راہ میں جہاد، جارحیت کا مقابلہ، سرزمین اور عزت و آبرو کی حفاظت اور وقار و سربلندی کا ضامن ہے، جسے اللہ کی طرف سے مکمل قانونی و شرعی حیثیت حاصل ہے۔

حزب اللہ کے سربراہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور قابض اسرائیل کی جانب سے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کے لیے لبنان پر دباؤ میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے۔ یہ دباؤ اس کے باوجود ڈالا جا رہا ہے کہ قابض اسرائیل سنہ 27 نومبر 2024ء کو نافذ ہونے والے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک سینکڑوں فلسطینی اور لبنانی جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں یا زخمی ہوئے ہیں۔

اسی دوران قابض اسرائیل نے اس عرصے میں حزب اللہ اور الجماعتہ الاسلامیہ کے قائدین اور کارکنوں کو نشانہ بناتے ہوئے درجنوں ٹارگٹ کلنگ اور گرفتاریوں کی کارروائیاں بھی انجام دی ہیں تاکہ مزاحمت کے جذبے کو کچلا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan