Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل ، امریکا تعلقات پتھر پر لکیر ہیں: اوباما

palestine_foundation_pakistan_barack-obama-us-president1

امریکی صدر باراک حسین اوباما نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی مضبوطی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کے درمیان تعلقات پتھر کی طرح مضبوط ہیں۔

امریکی صدر نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے جبکہ حال ہی میں امریکی نائب صدر جوز ف بائیڈن کے دورہ اسرائیل کے دوران صہیونی حکومت کی طرف سے بیت المقدس میں یہودی آباد کاری کے منصوبے کے اعلان کو واشنگٹن کی”توہین” قرار دیا تھا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صدر اوباما نے بدھ کے روز امریکی نشریاتی ادارے” این بی سی” کو انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل اور امریکا کے درمیان تعلقات “پتھر کی طرح مضوط ہیں”۔

انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کی سلامتی کی ذاتی طور پر ضمانت دینے کو تیار ہیں، اسرائیل کو کمزور نہیں ہونے دیں گے۔

امریکی صدر نے مزید کہا کہ دوستوں کے درمیان اختلافات پیدا ہوتے رہتےہیں، تاہم یہ اختلافات مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے دور کیے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی خواہش ہے کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان موجود اختلافات جلد ختم ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں قیام امن کے لیے اسرائیلی حکومت اور فلسطینی قیادت کو جرات مندانہ فیصلے کرنا ہوں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan