Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

اسرائیلی کھلاڑی کے خلاف بائیکاٹ، اردنی باکسر چیمپئن شپ سے باہر

اردن – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اردن کے نامور کھلاڑی سعید الرمحی نے تھائی لینڈ میں منعقدہ ورلڈ کک باکسنگ کپ کے سیمی فائل سے دستبرداری کا اعلان کر دیا ہے، انہوں نے یہ فیصلہ بائیکاٹ کے اصول پر کاربند رہتے ہوئے ایک اسرائیلی کھلاڑی کا مقابلہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کیا۔ 22 سالہ سعید الرمحی نے واضح کیا کہ انہوں نے 63 کلوگرام وزن کے زمرے کے مقابلوں سے دستبردار ہونے کا فیصلہ اس وقت کیا جب ان کے پاس گولڈ میڈل جیتنے کے قوی امکانات موجود تھے۔

اردنی خبر رساں ایجنسی ’نبأ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کھلاڑی کے والد رمزی الرمحی نے تصدیق کی کہ یہ فیصلہ پچھلے راؤنڈز میں شاندار کھیل پیش کرنے کے بعد کیا گیا اور کھلاڑی نے اصولی موقف کی خاطر اس اہم موقع کو قربان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے کی صورتحال اور بالخصوص مسجد اقصیٰ سے وابستہ المناک واقعات کے تناظر میں قابض اسرائیل کے کسی کھلاڑی کے ساتھ مقابلہ کرنا ناقابل قبول ہے، اور یہ فیصلہ قومی و عوامی امنگوں کا عکاس ہے۔

یہ دستبرداری اسی نوعیت کے دیگر جرات مندانہ فیصلوں کے تسلسل میں سامنے آئی ہے، اس سے قبل اردن کی یوتھ باسکٹ بال ٹیم نے بھی سنہ 2025ء کے ورلڈ کپ میں قابض اسرائیل کی ٹیم کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ عرب کھلاڑیوں کی جانب سے ایسے فیصلوں کی تکرار اس رجحان کو ظاہر کرتی ہے کہ وہ تمغوں کے ضیاع کے باوجود صہیونی ریاست کے کھلاڑیوں کے سامنے آنے کے بجائے دستبرداری کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ فلسطینیوں کے خلاف ہونے والی سفاکیت اور نسل کشی پر احتجاج ریکارڈ کرا سکیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan