Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی کمپنی بئرالسبع قبرستان پر تجارتی مرکز تعمیر کرنے پر مصر

palestine_foundation_pakistan_cemetery-in-beersheba-known-as-the-turkish-cemetery

اقصی فاؤنڈیشن برائے اوقاف و ورثہ نے اپنے ایک پریس بیان میں ایک اسرائیلی کمپنی کی طرف سے بئرالسبع قبرستان کے قریب ایک تجارتی سنٹر قائم کرنے کیلئے جمعہ کو وسیع پیمانے پر کھدائی کی شدید مذمت کی ہے۔ اس قبرستان کو عرف عام میں ترکی کا قبرستان کہا جاتا ہے۔ اقصیٰ فا ؤنڈیشن کے ممبر فرھو داللہ سید نے کہا کہ کہ اس پروجیکٹ پر کام کرنے والے جانتے ہیں کہ یہاں مسلمانوں کا قبرستان ہے لیکن وہ پھر بھی یہاں ایک تجارتی مرکز قائم کرنے پر مصر ہیں اور ان کا دعویٰ ہے کہ انہیں بئرالسبع کی میونسپلٹی نے تجارتی سنٹر تعمیر کرنے کی باضابط اجازت بھی دی ہے،کمپنی کے ذمہ داروں کا اصرار ہے کہ کھدائی سے قبروں کو کوئی تقصان نہیں پہنچے گا۔ فاؤنڈیشن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ حالات کا جائزہ لے رہی ہے اور قبرستان کی حرمت کے سلسلے میں وہ غافل نہیں رہے گی اور اس کی حفاظت کیلئے موثر اقدامات اٹھائے گی

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan