Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

اسرائیلی کارروائی پر حماس کا ردعمل، جنگ بندی معاہدہ مسلسل پامال

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے ترجمان حازم قاسم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ قابض اسرائیل غزہ کی پٹی پر اپنی جارحیت میں خطرناک حد تک اضافہ کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمعرات کی صبح فضائی بمباری کے ذریعے دانستہ طور پر چار فلسطینی نوجوانوں کو نشانہ بنا کر شہید کرنا سیز فائر معاہدے کی کھلی اور دانستہ خلاف ورزی ہے۔

حازم قاسم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ غزہ کے باسیوں کے قتلِ عام کا تسلسل اور ظالمانہ محاصرے میں مزید سختی دراصل اس نسل کشی کا تسلسل ہے جو پٹی کے مظلوم عوام کے خلاف جاری ہے اور یہ سب کچھ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہم عید الفطر کی آمد کے منتظر ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ قابض اسرائیل سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیوں اور انسانی حقوق کی پامالیوں کو روکنے کے حوالے سے ثالثوں کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو یکسر نظر انداز کر رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ ضامن ممالک ایک عملی اور ٹھوس موقف اختیار کریں تاکہ غاصب دشمن کو اہل غزہ کے روزانہ کے قتلِ عام سے باز رکھا جا سکے اور ان پر برسوں سے مسلط غیر انسانی محاصرے کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan