Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

حماس

اسرائیلی کابینہ کے فیصلے مغربی کنارے میں فلسطینی حقوق کی خلاف ورزی ہیں: حماس

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے قابض اسرائیلی کابینہ کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی عوام اور ان کی سرزمین کو نشانہ بنانے والے نئے فیصلوں کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ زمینوں کا سرقہ، آباد کاروں کے مفاد میں پراپرٹی ریکارڈ کھولنا اور بلدیات و قومی اداروں بالخصوص بلدیہ خلیل کے اختیارات پر شب خون مارنے کی کوششیں ایک فاشسٹ آبادکاری کے نظریے اور مکمل الحاق کے منصوبے کا حصہ ہیں۔ یہ اقدامات قابض اسرائیل کی مجرمانہ اور انتہا پسند حکومت کی اس نسل کشی اور نسلی تطہیر کی جنگ کے زمرے میں آتے ہیں جس کا مقصد زمین پر جغرافیائی اور قانونی حقائق کو بدل کر ایک جھوٹی حاکمیت مسلط کرنا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کو موصول ہونے والے ایک پریس بیان میں حماس نے قومی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے اور قابض دشمن کی مزاحمت و اس کے استعماری منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے ایک مشترکہ پروگرام پر اتفاق کرنے کی دعوت کا اعادہ کیا۔

حماس نے مغربی کنارے اور بیت المقدس کے غیور عوام اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ الحاق، یہودیت اور جبری بے دخلی کے منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے دستیاب تمام وسائل کے ساتھ قابض اسرائیل اور اس کے سفاک آباد کاروں کے خلاف مزاحمت کو مزید تیز کریں۔

حماس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ فلسطینی عوام قابض دشمن کی ان پالیسیوں کو ہرگز قبول نہیں کریں گے اور اپنے تاریخی حقوق سے دستبردار ہوئے بغیر قابض دشمن سے نجات کے لیے مزاحمت کا راستہ جاری رکھیں گے۔ تحریک نے واضح کیا کہ اس سرزمین کی اصل حقدار فلسطینی عوام کی ثابت قدمی اور پائیداری ہے اور قابض دشمن کے یہ عارضی فیصلے اسے فلسطینی سرزمین کے کسی بھی حصے پر کوئی حق نہیں دے سکتے۔

تحریک نے عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ مغربی کنارے کے الحاق کو ایک حقیقت کے طور پر مسلط کرنے کے اسرائیلی منصوبوں کے خلاف اپنی تاریخی ذمہ داریاں پوری کریں اور سنجیدہ و عملی اقدامات اٹھائیں۔ حماس نے زور دیا کہ ان اقدامات میں سرِفہرست صیہونی ریاست کے ساتھ تعلقات کا خاتمہ اور ان دارالحکومتوں سے اسرائیلی سفیروں کی بے دخلی ہونی چاہیے جنہوں نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کر رکھے ہیں، تاکہ امت کے جذبات اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق سے ہم آہنگ ایک متحد موقف سامنے آ سکے۔

مزید برآں حماس نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری کے تمام اداروں اور حصوں سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل پر موثر اور حقیقی دباؤ ڈالیں تاکہ اس کی خلاف ورزیوں اور جارحیت کو روکا جا سکے اور فلسطینی زمین و عوام کے خلاف جاری مسلسل جرائم پر اس کا کڑا احتساب کیا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan