Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی ڈرونز کی نگرانی، غزہ میں سکیورٹی خدشات شدت پر

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

غزہ کے محصور آسمان پر ایک بار پھر خطرے کی گھنٹیاں بجنے لگی ہیں۔ مزاحمتی سکیورٹی سے وابستہ پلیٹ فارم الحارس نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیل کے دشمن جاسوس طیاروں نے غزہ کی فضاؤں میں غیر معمولی اور بیک وقت پروازیں شروع کر رکھی ہیں جن کی سرگرمیاں واضح طور پر مشتبہ اور تشویشناک ہیں۔

پلیٹ فارم کے مطابق ان جاسوس طیاروں نے نہایت محدود اور دائرہ نما راستوں میں پرواز کی جو غزہ کے مختلف علاقوں پر محیط رہی۔ خاص طور پر خانیونس گورنری کے وسطی اور مغربی علاقوں پر ان طیاروں کی غیر معمولی توجہ دیکھی گئی جس نے سکیورٹی خدشات کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

الحارس نے شہریوں اور مزاحمتی عناصر کو فوری طور پر سکیورٹی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتہائی درجے کی احتیاط اختیار کی جائے اپنی نقل و حرکت کو محفوظ بنایا جائے اور کسی بھی مشتبہ فضائی سرگرمی کو ممکنہ سکیورٹی خطرہ تصور کیا جائے۔

سکیورٹی ہدایات میں اس امر پر بھی زور دیا گیا ہے کہ قریبی علاقوں میں موجود مزاحمتی کارکنوں کو خاموشی کے ساتھ خبردار کیا جائے اور کسی قسم کی افراتفری پیدا نہ کی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی کھلی سرگرمی سے گریز کیا جائے اور غیر محفوظ مواصلاتی ذرائع کے استعمال سے سختی سے بچا جائے کیونکہ دشمن کی فضائی نقل و حرکت میں واضح اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ سات اکتوبر سنہ 2023ء سے قابض اسرائیل امریکہ اور یورپی حمایت کے ساتھ غزہ میں کھلی نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے جس میں قتل عام بھوک افلاس تباہی جبری بے دخلی اور گرفتاریاں شامل ہیں۔ قابض ریاست نے عالمی اپیلوں اور عالمی عدالت انصاف کے احکامات کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے اپنی جارحیت جاری رکھی ہوئی ہے۔

اس نسل کش جنگ کے نتیجے میں اب تک 239 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن کی اکثریت بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ 11 ہزار سے زائد فلسطینی تاحال لاپتا ہیں جبکہ لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ غزہ میں مسلط کی گئی بھوک نے بھی درجنوں جانیں لے لی ہیں جن میں زیادہ تر معصوم بچے شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ غزہ کے بیشتر شہر اور علاقے مکمل طور پر تباہی کا شکار ہو چکے ہیں۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ فلسطینی دھڑوں اور قابض اسرائیل کے درمیان سیز فائر کا معاہدہ دس اکتوبر 2025ء سے نافذ العمل ہوا تھا تاہم دشمن کی فضائی سرگرمیاں اس معاہدے کی روح کے منافی دکھائی دے رہی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan