Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی پولیس کی اشک آور شیلنگ سے امریکی خاتون رضاکار آنکھوں سے محروم

palestine_foundation_pakistan_emily-henochowicz-us-citizen-was-shot-directly-in-the-face-with-a-tear-gas-canister-as-she-non-violently-demonstrated-against-the-flotilla-massacre1

فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک یکجہتی کی عالمی تحریک کی سرگرم کارکن اسرائیلی آنسو گیس کی شیلنگ کے دوران آنکھوں کے قریب گیس شیل پھٹنے سے بینائی سے محروم ہو گئیں۔ ایملی فریڈم فلوٹیلا کے 10 رضا کاروں کی شہادت پر بیت المقدس کے علاقے قلندیہ میں احتجاجی مظاہرے کے دوران اس حادثے کا شکار ہوئیں۔ ایملی ایک اسرائیلی چیک پوسٹ پر پرامن طریقے سے کھڑی تھیں کہ صہیونی بارڈر پولیس نے اندھا دھند شیلنگ شروع کر دی جوانکی آنکھوں کے ضیاع کا سبب بن گئی۔ .آنسو گیس کے دوران تین میٹل کے ٹکڑے ان کے سر میں گھس گئے، اس کے علاوہ ان کے آنکھ کے گرد کی ہڈی کے ساتھ چہرے کی مختلف ہڈیاں بری طرح فریکچر کر گئیں۔’’ایملی ہینی ہویچ‘‘ کو مقبوضہ بیت المقدس کے حداسہ ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں پر سرجری کے بعد ان کی بائیں آنکھ مکمل طور پر ضائع ہو گئی۔ دو سرجریوں کے بعد اب ایملی کی صحت آہستہ آہستہ بحال ہونا شروع ہو گئی ہے۔ مغربی کنارے اور اسرائیل کو جدا کرنے والی اس چیک پوسٹ پر اسرائیلی اندھا دھند شیلنگ سے متعدد نہتے مظاہرین بھی شدید زخمی ہوئے۔ حادثے کے دوران عالمی اظہار یک جہتی تحریک کی ہی ایک اور کارکن سارن جوہانسن بھی ایملی کے ساتھ کھڑی تھیں۔ سویڈن سے تعلق رکھنے والی جوہانسن نے واضح کیا کہ اسرائیلی فوجیوں نے یہ جاننے کے باوجود کہ ہم بین الاقوامی کارکن ہیں ہم پر آنسو گیس کے شیل برسائے۔ جن میں سے ایک براہ راست ایملی کو لگا ۔ یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے فریڈم فلوٹیلا پر انتہائی وحشیانہ جارحیت کے خلاف سارے مغربی کنارے میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ واضح رہے کہ مغربی کنارے میں احتجاجی مظاہروں پر آنسو گیس برسانا شروع سے ہی اسرائیلی پولیس کے معمول میں شامل ہے۔ مئی 1999ء میں اسرائیلی ریاست کے اٹارنی آفیسر نے اسرائیلی پولیس کے لیے احتجاجی مظاہروں کے خلاف اپنے اس طریقہ کار پر نظرثانی کے احکامات صادر کیے تھے۔ یہ احکامات بلعین گاؤں میں دوران مظاہرہ ابو رحمہ نامی شہری کی شہادت کے بعد جاری کیے گئے تھے۔ ان واضح احکامات کے باوجود اب تک اسرائیلی پولیس مظاہرین پر براہ راست آنسو گیس کے شیل پھینکتی ہے،

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan