اسرائیلی پولیس نے ٹیکس کے بہانے فلسطینیوں کی کھڑی گاڑیاں چھین لیں- ذرائع کے مطابق گزشتہ رات مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس اور سرحدی گارڈز کی بھاری نفری نے فلسطینی شہریوں کے مختلف شورومز پر دھاوا بولا- انہوں نے گاڑیاں چھیننے کی غرض سے کھڑی گاڑیوں کے نمبر چیک کیے- ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں اسرائیلی پولیس نے دس گاڑیاں چھین لیں- واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت بیت المقدس کے فلسطینیوں کو تنگ کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کرتی ہے- گاڑیاں چھیننے کا سلسلہ بھی ان حربوں کی ایک کڑی ہے-