اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس کی سلوان کالونی میں یہودی بستی کی تعمیر کے خلاف جھڑپ میں فلسطینی نوجوان کے قتل اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کے بعد بڑے پیمانے پر پکڑ دھکڑ مہم شروع کر دی اور جعہ کے روز القدس سے 16 شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسرائیلی فوجی ذرائع نے کہا کہ دو روز قبل فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے مابین جھڑپوں کے بعد فلسطینیوں کی پکڑ دھکڑ مہم شروع کی گئی تھی جس میں اب تک 16 فلسطینی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ اسی ضمن میں القدس میں اسرائیلی فوج کے رہنما ’’اھارون فرانکو‘‘ نے کہا کہ ان جھڑپوں کے بعد کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسرائیلی فوج اور پولیس اہلکار پوری طرح تیار ہیں۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز فلسطینی نوجوان سامر سرحان کی شہادت کے بعد علاقے میں حالات انتہائی کشیدہ ہوچکے ہیں، بالخصوص جمعہ کے روز اسرائیلی فوج پوری شہر میں پھیل گئی ہے، جگہ جگہ قائم چیک پوسٹوں پر فلسطینیوں کی چیکنگ کی جا رہی ہے تاکہ مسجد اقصی میں جمعہ کے لیے آنے والے نمازیوں کی تعداد کم سے کم رکھی جا سکے۔