Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی پارلیمنٹ کے عرب رکن کے خلاف مقدمہ درج

muhammad-barakeh-leading-communist-party-member-in-israeli-parliament فلسطینی اٹارنی جنرل نے عرب کمیونٹی کے اسرائیلی رکن پارلیمنٹ محمد البرکہ کے خلاف مقبوضہ فلسطین میں قائم ایک فوجی عدالت میں مقدمہ قائم کیا ہے، محمد البرکہ پرالزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران ایک پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ پولیس کی کارروائی میں رکاوٹ پیدا کی تھی۔ مقدمہ کی تفصیل کے مطابق حکام نے موقف اختیار کیا ہے کہ 28 اپریل 2004 میں بلعین کے مقام پرنسلی دیوارکے خلاف نکالی گئی ایک ریلی کے دوران محمد البرکہ نے پولیس کو کارروائی سے روکنے کی کوشش کی تھی اور اس دوران انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک پولیس افسر کوتشدد کا بھی نشانہ بنایا تھا۔ اس کے علاوہ مقدمے میں 2006ء میں ان کے بیٹے کی گرفتاری پرمحمد البرکہ کے ریمارکس کو بھی بنیادی بنایا گیا ہے،2006ء میں لبنان پراسرائیلی حملے کے دوران محمد البرکہ کے بیٹے کو پولیس نے حراست میں لیاتھا جس پرالبرکہ نےپولیس کو دھمکی دی تھی کہ پولیس کو اس اقدام کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی، اسکے علاوہ انہوں نے اس موقع پر بھی ایک پولیس اہلکار کو تشدد کانشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan