Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

اقوام متحدہ

اسرائیلی پابندیوں سے غزہ میں انسانی بحران شدت اختیار کر سکتا ہے، اقوام متحدہ

مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن

اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ہم آہنگی دفتر (اوچا) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں انسانی امداد کی ترسیل میں مسلسل تاخیر کے سبب صورتحال بگڑ رہی ہے، جبکہ موسم سرما کے طوفان مزید ’بے گھر افراد‘ کی مشکلات بڑھا رہے ہیں۔

غزہ میں دفتر کی ترجمان اولگا چیریفکو نے کہا کہ انسانی ضروریات اس حد تک بڑھ گئی ہیں کہ امدادی تنظیمیں اس کا بروقت جواب نہیں دے پا رہیں، اگرچہ اقوام متحدہ اور اس کے میدان میں موجود شراکت دار مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔

چیریفکو نے بتایا کہ عالمی برادری امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے، مگر ضروریات کی شدت امداد کی فراہمی کی رفتار سے کہیں زیادہ ہے۔ قابض اسرائیل کی جانب سے امداد ، داخلے پر پابندیوں کے سبب امدادی اشیاء کی مقدار محدود ہے، قابض حکام بنیادی ضروریات کی بڑھتی ہوئی فہرست کے ساتھ ساتھ بھاری مشینری، ساز و سامان اور بنیادی ڈھانچے کی مرمت کے لیے درکار پرزے بھی داخل کرنے سے روک رہے ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے انسانی کاموں پر عائد پابندیاں اب بھی وسیع ہیں، صرف محدود راستے امداد کی ترسیل کے لیے دستیاب ہیں، اور جن دروازوں سے سامان داخل کیا جا سکتا ہے وہ بھی محدود ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ رکاوٹیں فوری طور پر ہٹائی جائیں، کیونکہ انسانی ضروریات بڑھ رہی ہیں اور ان کو پورا کرنے کی صلاحیت کم ہو رہی ہے۔

اسی سلسلے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں قابض اسرائیل سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ غزہ میں مکمل انسانی رسائی کو یقینی بنائے، اقوام متحدہ کے دفاتر کی حرمت کا احترام کرے، اور بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

یہ قرارداد ناروے اور 12 دیگر ممالک کی طرف سے پیش کی گئی تھی، جسے 139 ممالک نے منظور کیا، 12 ممالک نے مخالفت کی اور 19 ممالک نے ووٹ دینے سے گریز کیا۔ قرارداد کا مقصد بین الاقوامی عدالت کی حالیہ رائے کے مطابق اسرائیل کی حیثیت بطور قابض اور اقوام متحدہ کے رکن کے فرائض کی یاد دہانی کرانا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan