اسرائیلی ٹی وی چینل کی ’’فتح گیٹ‘‘ نامی رپورٹ نے فلسطینی اتھارٹی کے ایوانوں میں ہلچل مچادی ہے- اس رپورٹ میں فلسطینی اتھارٹی کی کرپشن کی کہانیاں بے نقاب جاری ہیں- اسرائیلی ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آج رات فلسطینی صدر محمود عباس اور فلسطینی اتھارٹی کی کرپشن کے واقعات ثبوتوں کے ساتھ پیش کرے گا- اس خبر کے نشر ہونے کے بعد فتح کا ہنگامی اعلی سطحی اجلاس بلایا گیا- اجلاس رپورٹ پر ردعمل کا طریقہ کار طے کرنے کے لیے بلایا گیا- فلسطینی صدر کے اعلی ذرائع نے ذکر کیا ہے کہ محمود عباس نے اسرائیلی وزیر اعظم کو ایک خط کے ذریعے دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیلی ٹی وی نے رپورٹ نشر کی تو وہ مستعفی ہو جائیں گے-