ونان کے شہر قبرص میں اسرائیلی وزیرخارجہ آوی گیڈورلیبرمین کی آمد کے خلاف قبرص میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جمعرات کے روز قبرص میں ہونے والے اس مظاہرے کا اہتمام وہاں کی انسانی حقوق کی تنظیموں، سیاسی جماعتوں اور قبرص میں فلسطینی پناہ گزینوں کی جانب سے کیا گیا تھا۔ مظاہرین میں انسانی حقوق کے مندوبین کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ اس موقع پر مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف فلسطین میں صہیونی فوج کی ریاستی دہشت گردی اور غزہ کی معاشی ناکہ بندی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کے خلاف اور فلسطینی عوام کے حق میں نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے یونانی حکومت کو بھی اسرائیلی وزیرخارجہ کو ملک میں آنے کی دعوت دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔