Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیلی ’’میڈیا وار‘‘ کے لیے 16 لاکھ ڈالرز مختص

palestine_foundation_pakistan_cartoon-israel_anti_semitism_by_latuff2

اسرائیلی حکومت نے ذرائع ابلاغ کے ذریعے اپنی ساکھ بحال رکھنے اور اپنی پالیسی کے دفاع کے لیے 16 لاکھ ڈالرز مختص کردیے۔ عالمی برادری میں اسرائیلی ساکھ کو بہتر بنانے کے لیے الیکٹرونک میڈیا بالخصوص سماجی رابطے کے نیٹ ورکس کو استعمال کیا جائے گا۔ اسرائیلی فوج نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ قومی امن کی ’’ھرزیلا‘‘ کانفرنس کے تجاویز کے روشنی میں کیا گیا ہے جس میں دنیا بھر میں جاری اسرائیل کو ناجائز ریاست قرار دینے کی مہم کا مقابلہ کرنے کے لیے الیکٹرونک میڈیا کا بھرپور استعمال کرنے کا کہا گیا تھا۔ فوجی ترجمان آوی بنیاھو نے بتایا کہ عنقریب منظوری کے بعد 16 لاکھ ڈالرز جاری کردیے جائیں گے۔ جس میں الیکٹرونکس سوشل نیٹ ورکس کو استعمال کر کے اسرائیلی کی نیک نامی کی تحریک شروع کر دی جائے گی۔ اہم ترین مسائل پر اسرائیلی حکومت کا موقف واضح کرنے کے لیے ٹوئٹر اور یوٹیوب جیسی سماجی روابط کی ویب سائٹس پر صہیونی فوج کے ترجمان کے اکاؤنٹ بھی بنائے جائیں گے۔ ان ویب سائٹس پر گزشتہ برس اہل غزہ کی مدد کو آنے والے امدادی قافلے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی بحریہ کے حملے کی جاری کردہ ویڈیوز کا بھی بائیکاٹ کیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan