Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

اسرائیلی قید سے رہا ہونے والے 10 شہری الشہدا ہسپتال منتقل

(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)قابض اسرائیلی فوج نے اتوار کی شام غزہ پٹی سے تعلق رکھنے والے متعدد فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا جنہیں گذشتہ سات اکتوبر کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق قابض اسرائیل نے غزہ کے دس قیدیوں کو رہا کیا جنہیں تشویشناک حالت میں دیر البلح شہر میں واقع شہداء الاقصیٰ ہسپتال منتقل کیا جہاں انہیں ضروری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اس عمل کے دوران بین الاقوامی ریڈ کراس کی ٹیمیں بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

ان فلسطینی اسیرن کی رہائی ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب قابض اسرائیل غزہ پٹی پر اپنی وحشیانہ جارحیت بدستور جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس جارحیت کے دوران قتل عام، بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کرنا، ہمہ گیر تباہی اور جبری بے دخلی جیسے سنگین جرائم کیے گئے جبکہ عالمی اپیلوں اور عالمی عدالت انصاف کے جنگ بندی کے احکامات کو بھی یکسر نظر انداز کیا گیا۔

اس نسل کش جنگ کے نتیجے میں اب تک دو لاکھ اڑتیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔ اس کے علاوہ نو ہزار سے زیادہ افراد لاپتا ہیں، سیکڑوں ہزار فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں، شدید قحط نے متعدد شہریوں کی جانیں لے لی ہیں اور غزہ پٹی میں زندگی کے تمام شعبے تباہی سے دوچار ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan