اسرائیلی قابض افواج کے چھ بلڈوزروں اور چار ٹینکوں نے گزشتہ روز غزہ شہر کے جنوب مشرق میں جوہر الدیک نامی گائوں کے قریب فلسطینی بائونڈری لائن کو روند ڈالا- عینی شاہدین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج کے ٹینک 200 کلومیٹر تک اندر گھس آئے اور بلڈوزروں نے کھیتوں کو ملیا میٹ کرنا شروع کر دیا- اسرائیلی قابض فوج نے بائونڈری لائن کے قریب کھیتوں کو اس لئے ختم کر دیا ہے تا کہ مزاحمت کار ان کھیتوں کی آڑ لیکر اسرائیل پر حملے نہ کر سکیں- جمعہ کے دن اسرائیلی فوج نے اسی جگہ پر کھیلتے فلسطینی بچوں پر حملہ کر کے ان میں سے ایک کو شہید‘ ایک کو زخمی اور 3 بچوں کو گرفتار کر لیا تھا- جوہر الدیک زراعت کے حوالے سے مشہور ہے اور دسمبر میں غزہ پر حملے کے دوران بھی اسے تباہ کیا گیا تھا-