فلسطینی سنٹر برائے ڈیولپمنٹ اینڈ میڈیا فریڈمز (میڈا) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ اسرائیلی قابض انتظامیہ اور رام اللہ انتظامیہ نے پچھلے چار مہینوں کے دوران 69 بار آزادی صحافت کے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔
میڈا کی طرف سے اتوار کو جاری کئے گئے رپوٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی قابض انتظامیہ نے 57 مرتبہ اور رام اللہ انتظامیہ نے12مرتبہ آزادی صحافت پر قدغن لگانے کی کوششیں کیں۔
فلسطینی سنٹر برائے ڈیو لپمنٹ اینڈ میڈیا فریڈمز ،نے اپنی رپوٹ میں آزادی صحافت پر قدغن لگانے کے واقعات میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پچھلے سال اسی وقفے کے دوران 62 اور2008 میں 90خلاف ورزیاں ہوئی تھیں۔
فلسطینی سنٹر برائے ڈیولپمنٹ اینڈ میڈیا فریڈمز نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیلی قابض انتظامیہ پر دباؤ ڈالے کہ وہ آزادی صحافت کے خلاف اپنی جاری مہم بند کر دے اور صحافیوں کو اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھانے میں رکاوٹیں ڈالنے سے اجتناب کرے