( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) لخلیل – قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران باپ بیٹے سمیت کم سے کم چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
مقامی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نےجمعہ کے روز جنوبی الخلیل میں یطا کےمقام پر تلاشی کے دوران 50 سالہ عابد علی الشواھین اور اسکے بیٹوں علی اور حسین کو حراست میں لے لیا۔ قابض فوج نے گھر میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار بھی کی۔
قابض فوج نے مقامی شہریوں محمد راجح حمامدہ اور یعقوب اسماعیل ابو عرام کے گھروں میں بھی گھس کر تلاشی لی اور قیمتی سامان کی توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔
ادھر نابلس گورنری میں حوارہ چیک پوسٹ سے گذرنے والے الخلیل کے رہائشی محمد نظمی الاطرش کو حراست میں لے لیا گیا۔